ویب ڈسک: صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے وزیر اعلی کون ہوں گے ، بیرسٹر گوہر علی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کو عمران خان کا فیصلہ سنا دیا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے درخواست ہے کہ 70 کیسز کا جلد فیصلہ ہو ، تاکہ مینڈیٹ اس کو ملے جس کا ہے، ہم نے یہ اعلان کیا ہے کہ ن لیگ ، پی پی پی سے اتحاد نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلی کے امید وار میاں اسلم ہوں گے جبکہ بلوچستان میں ہمارے وزیر اعلیٰ کے امیدوار سالار صاحب ہوں گے۔
میاں اسلم اقبال نے وزیراعلی پنجاب کے لئے نامزدگی پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے
میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کی تمام لیڈر شپ اور پنجاب کی قیادت کا شکرگزار ہوں جنھوں نے وزرات اعلی کےاہم ترین منصب کے لیے مجھ پر اعتماد کیا اور نام تجویز کیا
— Mian Aslam Iqbal (@MMAslamIqbal) February 15, 2024
پاکستان میں جمہوریت کی سر بلندی کے لیے عوام نے ہمیں صوبے میں بھاری مینڈیٹ دے کر کامیاب کروایا ہے عوام کے اس اعتماد کی…
ان کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین کا پیغام ہے کہ پی ٹی آئی کی شئیرنگ کی سیاست نہیں ہے ، اس لیے ہم ان کے ساتھ کوئی پاور شئیر نہیں کریں گے ، ہمارے پاس پنجاب کے پی اور وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن ہیں۔
میاں اسلم اقبال وزیراعلی پنجاب، سالار کاکڑ وزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوار ہونگے- بیرسٹر گوہر کی گفتگو pic.twitter.com/DbstnXDSHk
— PTI (@PTIofficial) February 15, 2024