کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم اتحادکالونی کےگھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسیکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور آگ سے جھلس جانے والےشخص کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔