اوگرا کی ملک میں پیٹرول ، ڈیزل کی قلت کی خبروں کی سختی سے تردید

اوگرا کی ملک میں پیٹرول ، ڈیزل کی قلت کی خبروں کی سختی سے تردید
اسلام آباد: اوگرا نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی شارٹیج کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔ ترجمان اوگرام عمران غزنوی نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر سٹاک موجود ہے، اوگرا ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی شارٹیج کی خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید 80 ہزار ایم ٹی پیٹرول اور 90 ہزار ایم ٹی ڈیزل لے جانے والے جہازلنگر خانے پر ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی ریفائنریز بھی کام کر رہی ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔