حزب اللہ کے خطرناک حملوں کے بعد اسرائیلی آفیشل بھڑک اٹھے

حزب اللہ کے خطرناک حملوں کے بعد اسرائیلی آفیشل بھڑک اٹھے
شمالی اسرائیل میں بالائی گلیلی علاقائی کونسل کے سربراہ نے لبنانی مسلح گروپ سے سخت کارروائی اور بہتر تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی نیوز سائٹ N12 کے مطابق گیورا زالٹز نے بیان میں کہا ہے کہ شمال میں "وقت ہمارے خلاف کام کر رہا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ ہر وہ دن جو اسرائیلی حکومت کے اہداف کا تعین اور گلیلی کے رہائشیوں کی سلامتی کے لیے کام کیے بغیر گزرتا ہے وہ نقصان پہنچاتا ہے جو ناقابل تلافی ہو سکتا ہے۔ زالٹزنے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حکومت کو ایک "جامع اقتصادی منصوبہ" کے ساتھ آنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہزاروں لوگ لبنان کے ساتھ سرحدی علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں، اور حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آرہا۔ یہ بیان حزب اللہ کی جانب سے ٹینک شکن میزائل فائر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کفار یوول قصبے میں دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔