مظفر آباد ( پبلک نیوز) وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور اور وفاقی وزیر مراد سعید کے قافلہ پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ، پھتراؤ اور تصادم سے ایک اہلکار زخمی۔ اطلاعات کے مطابق حملہ وزیراعظم فاروق حیدر کے حلقہ میں جلسہ کے لیے جاتے ہوئے کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے حملہ کی ذمہ داری فاروق حیدر پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور پہاڑیوں پر مورچہ زن ہیں۔ جہلم ویلی میں کھن بندوے کے مقام پر وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے قافلہ پر مشتعل نوجوانوں نے پھتراؤ کیا۔ علی امین گنڈاپور کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ مشتعل نوجوانوں نے علی امین کے قافلہ انڈے بھی پھنکے۔ مشتعل افراد نے شاہراہ سری نگر بند کر دی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور چناری جلسہ سے خطاب کے لیے روانہ ہو گئے۔ علی امین گنڈا پور کی واپسی پر تصادم کا خدشہ ہے۔ پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ سے ایک گارڈ زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔