عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کابینہ کاحصہ رہیں گے،جہانگیرترین

عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کابینہ کاحصہ رہیں گے،جہانگیرترین
استحکام پاکستان پارٹی کے وفاقی کابینہ میں شامل وزراء عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی وزیر اور بدستور وفاقی کابینہ کا حصہ ہی رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین نے دونوں وزرا کو مستعفی ہونے کی کوئی ہدایت نہیں کی ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی اور ایک ذمہ دار پارٹی ہے۔ حکومت کی مدت مکمل ہونے تک دونون وزرا وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے ۔ عون چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ ہیں اورحکومت کی مدت مکمل ہونے تک رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ وہ ہمیں ساتھ لیکر چلے۔ وفاقی وزیر اور کابینہ سے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔