امریکی صدر جو بائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی

biden says change with ballot not bullets
کیپشن: biden says change with ballot not bullets
سورس: google

ویب ڈیسک :صدر جو بائیڈن نے  اپیل کی ہے کہ سابق صدر اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد پورا ملک ایک قوم کے طور پر متحد ہو۔ صدر نے اس موقع پر کہا کہ وہ سکیورٹی معاملات کے آزادانہ جائزے کا بھی حکم دے رہے ہیں تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ زبان پھر پھسل گئی، بیلٹ کی جگہ بیٹل باکس کہہ دیا۔

جو بائیڈن نے اتوار کی سہہ پہر وائٹ ہاوس سے مختصر خطاب کیا۔ اس سے قبل صدر کو سچوایشن روم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سے متعلق جاری تحقیقات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ملک تشدد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ تشدد سے امریکی معاشرہ مزید انتشار کی طرف جائے گا۔ لازم ہے کہ جمہوری اقدار کا احترام کرتے ہوئے ایک دوسرے کی رائے سُنی جائے اور اُس کا احترام بھی کیا جائے۔

تاہم اس موقع پر پھر امریکی صدر جو بائیڈن کی زبان پھسل گئی ۔ ۔ ٹرمپ پر حملے کے بعد کے خطاب میں انہوں نے گھبراہٹ یا بے دھیانی میں ballot box کو battle box کہہ دیا۔

 انہوں نےکہا کہ سیاست میں کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے، اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے۔ اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں، گولی سے نہیں۔ تاہم بیلٹ باکس کی جگہ انہوں نے بیٹل باکس کا لفظ استعمال کیا۔

امریکی صدر نے اس موقع پر ایک جامع اور تیزرفتار جائزے کا حکم دیا اور عوام سے کہا کہ وہ فائرنگ کرنے والے شخص کے ارادوں یا اس کی وابستگیوں کے بارے میں مفروضے قائم نہ کریں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے یو ایس سیکرٹ سروس کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ ری پبلکن نیشنل کنونشن کے لیے، جو کہ پیر سے ریاست وسکانسن کے شہر ملواکی میں شروع ہو رہا ہے،سکیورٹی کے تمام اقدامات کا جائزہ لیں۔

 صدر نے کہا کہ ،’’ قاتلانہ حملے کی کوشش ایک ایسا اقدام ہے جو بطور قوم کے ہمارے موقف کے برعکس ہے۔ یہ چیز ایک قوم کی حیثیت سے ہمارا حصہ نہیں ہے۔ یہ امریکی رویہ نہیں ہے۔ اور ہم ایسا کچھ رونما ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔‘‘

صدر جو بائیڈن اتوار کی شام اوول آفس سے اس معاملے پر تفصیلی بیان دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر بائیڈن نے ٹرمپ پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والے کورے کمپریٹر کے خاندان سے بھی اظہار تعزیت کیا اور کہا ہے وہ ان کے لیے دعا گو ہیں۔ کورے، بٹلرکے علاقے میں فائڑ ڈیپارٹمنٹ کے سابق چیف تھے۔

صدر بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ ان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے مختصر مگر اچھی گفتگو ہوئی ہے۔ ان کے بقول وہ دلی طور پر شکر گزار تھے کہ ٹرمپ کی صحت اچھی ہے اور صحتیاب ہو رہے ہیں۔

Watch Live Public News