حملہ آور میتھیو ’’لون وولف’’ تھا، تصویر جاری

trump shooter photo released
کیپشن: trump shooter photo released
سورس: google

ویب ڈیسک : ایف بی آئی نے کہا ہے کہ 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس نے سابق صدر کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ہ حملہ آور کا تعلق ریاست پینسلوینیا کے علاقے بیتھل پارک سے ہے۔ میتھیو’’ لون وولف’’ تھا۔ حملہ آور کی تصویر جاری کردی گئی ۔

پینسلوینیا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایف بی آئی پٹسبرگ فیلڈ آفس کے سپیشل ایجنٹ کیون روجیک نے کہا کہ سابق صدر پر فائرنگ کو قاتلانہ حملہ سمجھتے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کے پاس حملہ آور سے متعلق معلومات ہیں تو وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کریں۔

دریں اثنا ایف بی آئی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں مشتبہ حملہ آور نے اکیلے سب کچھ کیا وہ ’’ لون وولف’’ تھا۔ حملہ آور کے سوشل میڈٰیا اکاؤئنٹس سے کوئی دھمکی آمیز مواد نہیں ملا، واقعہ کو اندرونی دہشت گردی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

حملہ آور تھامس میتھیو کروکس ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کا رجسٹرڈ ووٹر تھا۔ تھامس میتھیو کروکس نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے 15 ڈالر عطیہ بھی دیا تھا۔ تھامس میتھو کروکس 2022 میں بیتھل پارک ہائی سکول سے گریجوایشن کیا، پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنا تھا۔

ایف بی آئی  کا کہنا ہے کہ شوٹر کی کارروائیوں کے محرک کی نشاندہی نہیں  ہوسکی ۔جانچ کے لیے شوٹر کا ٹیلی فون بھی حاصل کر لیا ہے۔

حملہ آور کے موبائل فون کا پاس ورڈ تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے جس کے سبب موبائل فون کے ڈیٹا تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی اس کے نظریات کی انتہائی کم جھلک ظاہر ہوتی ہے۔

گیمرز میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ڈسکورڈ‘ نے اتوار کو بتایا کہ انہیں ایک اکاؤنٹ ملا جو کہ ممکنہ طور پر تھامس میتھیو کروکس کا ہے۔ اس اکاؤنٹ کی معلومات ایف بی آئی کے بیان کردہ شواہد سے مطابق رکھتی ہیں۔

ڈسکورڈ کے ترجمان نے وائس آف امریکا کو ایک بیان میں بتایا کہ یہ اکاؤنٹ بہت کم ہی استعمال ہوا ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے اسے استعمال نہیں کیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ اس اکاؤنٹ کو حملے کی منصوبہ بندی، تشدد کے فروغ یا کسی سیاسی بحث کے لیے استعمال کیا گیا ہو۔

حملہ آور کے سابق کلاس فیلو جیسن کوہلر نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے پینسلوینیا میں ہائی اسکول میں تھامس کروکس کے ہمراہ تعلیم حاصل کی تھی۔ انہوں نے تھامس کروکس کو تنہا رہنے والا فرد قرار دیا۔

جیسن کوہلر نے مزید کہا کہ وہ اس بچے کی طرح تھا جو ہمیشہ تنہا رہتا ہے اور ان کا ہمیشہ مذاق اڑایا جاتا تھا۔

میتھیو کروکس کے سابق ہم جماعت جیسن کوہلر نے بتایا کہ ان کی کبھی میتھیو کروکس سے زیادہ بات چیت نہیں ہوئی۔ البتہ انہوں نے دیکھا تھا کہ میتھیو کروکس عمومی طور پر تنہا ہی لنچ کرتا تھا۔ اکثر دوسرے بچے اس کے لباس پہننے کے انداز کی وجہ سے اس کو مذاق کا نشانہ بناتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کرونا وبا کے بعد جب ماسک لازمی پہننے کی شرط ختم ہو گئی تھی تو اس کے بعد بھی میتھیو کروکس ماسک پہنا کرتا تھا۔

 جبکہ اضافی شواہد اکٹھے کرنے کے لیے شوٹر کے گھر اور گاڑی کی تلاشی لی  گئی ہے۔ دونوں مقامات سے ملنے والے مشکوک آلات کو بم ٹیکنیشنز نے محفوظ کر لیا ہے اور ایف بی آئی لیبارٹری میں ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News