PTI پر پابندی، حکومت کی اہم اتحادی جماعت کا موقف دینے سے انکار

PTI پر پابندی، حکومت کی اہم اتحادی جماعت کا موقف دینے سے انکار
کیپشن: Ban on PTI
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر حکومت کے پابندی کے فیصلے پر ایم کیو ایم پاکستان نے مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کو حکومت نے اعتماد میں لیا اور نہ ہی مشاورت کی، ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ آج کل چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول علاج کے سلسلے میں بیرونِ ملک ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قبل ازیں  وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے معاملے پر کافی دیر سے غور جاری تھا، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ اگلے کابینہ اجلاس میں آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ حکومتی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے، کیا فیصلہ ہوچکا ہے کہ آئین جو مرضی کہے ایک پارٹی کو وہ دیا جائے گا جس کا اسے حق نہیں۔

Watch Live Public News