پی ٹی آئی پر پابندی،نواز کا شہباز کو تمام قانونی آپشنز استعمال کرنےکامشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی،نواز کا شہباز کو تمام قانونی آپشنز استعمال کرنےکامشورہ
کیپشن: پی ٹی آئی پر پابندی،نواز کا شہباز کو تمام قانونی آپشنز استعمال کرنےکامشورہ

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال،صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پر پابندی کے معاملے میں تمام قانونی ، آئینی اور سیاسی آپشنز استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف سے تین روز میں تیسری ملاقات کی ہے جو کہ سابق وزیر اعظم کی چھانگلہ گلی میں واقع رہائشگاہ پر ہوئی اور اس ملاقات کے دوران تحریک انصاف پر پابندی سمیت دیگر اقدامات کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مشاورت میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔اس موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف کو صدر مملکت آصف زرداری سمیت دیگر اتحادیوں سے رابطوں کے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عاشورہ محرم کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا اور سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بھی شیڈول سے قبل بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News