ٹک ٹاکر رومیسا خان بھی اننت امبانی کی شادی میں شریک؟

  ٹک ٹاکر رومیسا خان بھی اننت امبانی کی شادی میں شریک؟
سورس: Google

ویب ڈسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور معرف ٹک ٹاکر رومیسا خان نے بھی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شریک ہونے کا انکشاف کرکے تہلکہ مچادیا۔

12 جولائی کو بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شاہانہ انداز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

 اس تقریب خاص میں نہ صرف بالی وڈ ستاروں کی محفل جمی نظر آئی بلکہ کرکٹ کی دنیا سے وابستہ افراد سمیت سیاسی و سماجی شخصیت کے ساتھ ہالی وڈ اور سوشل میڈیا اسٹارز بھی تقریب کا حصہ رہے۔

جان سینا، کم کارڈیشین اور ان کی بہنوں نے بھی اس تقریب کو بھرپور انجوائے کرتے ہوئے اپنی تیاریوں سے مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرائیں۔

ایسے میں جہاں پوری دنیا کے نامور ستارے ایک پنڈال میں جمع تھے وہیں پاکستانی  سوشل میڈیا اسٹارز خوابوں کی دنیا میں اننت امبانی کی شادی میں شریک ہوئے۔

کسی نے طنزیہ انداز میں خود کو اس شادی کا مہمان تصور کیا تو کوئی اپنی بھرپور تیاریوں سے سب کی توجہ سمیٹتا نظر آیا۔

کسی نے طنزیہ انداز میں خود کو اس شادی کا مہمان تصور کیا تو کوئی اپنی بھرپور تیاریوں سے سب کی توجہ سمیٹتا نظر آیا۔

ایسے میں ٹک ٹاکر و اداکارہ رومیسا خان کی پوسٹ بھی منظر عام پر آئی جنہوں نے خود کو مکیش امبانی کا مہمان متعارف کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رومیسا خان نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں معروف کلاتھنگ برانڈ ’ہنی وقار’ کے حسین لہنگا چولی میں ملبوس دیکھا گیا۔

اداکارہ نے دلکش تصاویر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ،’امبانی کی شادی پر’

رومیسا خان کے اس کیپشن کو نہ صرف ٹک ٹاک اسٹارز سراہتے نظر آئے بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس کیپشن سے لطف اندوز ہونے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی۔

ایک صارف نے رومیسا خان کی پوسٹ پر دعویٰ کیا کہ انہیں امبانی شادی میں شرکت کرنے کے لیے 6 سو کروڑ معاوضہ ملا ہے۔

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ، رومیسا کی تیاریاں بتارہی ہیں کہ وہ امبانی کی مہمان ہیں۔

ایک اور صارف نے طنزیہ وار کرتے ہوئے سوال کیاکہ میں نے آپکو اس شادی میں نہیں دیکھا آپ کس نشست پر بیٹھی ہوئی تھیں؟

Watch Live Public News