یو اے ای اور بحرین کی اسرائیلی حکومت کو مبارکباد

یو اے ای اور بحرین کی اسرائیلی حکومت کو مبارکباد
ابو ظہبی (ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات اور بحرین وہ پہلے اسلامی ممالک ہیں جن کی طرف سے اسرائیل کی نئی انتظامیہ کو حکومت سنبھالنے پر سرکاری طور پر مبارکباد پیش کی گئی ہے جس پر امت مسلمہ میں تشویش کی لہر دور گئی ہے جبکہ اسرائیل نے عرب ممالک کی طرف سے اس مبارکباد پر گرمجوش بیان جاری کرتے ہوئے اسے خوش آمدید کہا ہے اور آنیوالے دنوں میں عرب ممالک کے ساتھ اہم تعلقات کا امکان ظاہر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں نفتالی بینیٹ کے وزیر اعظم بننے کے بعد متحدہ عرب امارات وہ پہلا اسلامی ملک ہے جس نے اسرائیل کی نئی حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے ٗ یو اے ای کی سرکاری ٹویٹر اکاونٹ برائے وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ کی جس میں لکھا گیا کہ ’’ ہم علاقائی امن کو آگے بڑھانے ، رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے ، اور ٹکنالوجی ، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے ایک نئے دور کی شروعات کے لئے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں‘‘۔متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ عبداللہ بن زید نے اس کے بعد اپنے سرکاری ٹویٹر اکائونٹ سے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یائر لاپڈ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور انہوں نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے ۔ اس کے جواب میں اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے بھی ایک ٹویٹ میں جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ، عبد اللہ بن زاید سے آج شام کو ٹیلی فون پر گفتگو کرنا خوشی کی بات ہے ، میں دونوں ممالک کے مابین تعاون اور انفرادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں‘‘۔بحرین بھی اس موقع پر کہاں پیچھے رہنے والا تھا تو چند گھنٹوں بعد ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ لائر لاپڈ کو مبارکباد کو پیغام بھیجا گیا ۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات ٗ بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کا آغاز ہو چکا ہے۔ مسلم ممالک کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مظالم کے فوراً بعد نومنتخب اسرائیلی حکومت کو مبارکباد دینے پر یو اے ای اور بحرین کیخلاف تشویش کی ایک لہر پیدا ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا پر اکثر لوگوں نے اس پر کڑی تنقید کرنے ہوئے اس کو غلط اقدام قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News