لاہور ( پبلک نیوز) شہر میں کار، موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ۔ چوروں اور ڈاکووں کی نان سٹاپ وارداتوں نے پولیس کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں رواں سال پانچ ماہ کے دوران 5 ہزار کے قریب وہیکلز چوری اور چھیننے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ 84 تھانوں کی حدود میں کار اور موٹر سائیکل چوری کی4 ہزار 2 سو وارداتیں ہوئیں۔ گن پوائنٹ پر کار اور موٹر سائیکل چھیننے کی 225 وارداتیں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی اینٹی وہیکلز کی سیٹ گزشتہ دو ماہ سے خالی ہے۔ مستقل ایس پی اینٹی وہیکلز تعینات نہ ہونے سے مقدمات کی تفتیش التوا کا شکار ہیں۔ شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی برآمدگی نہ ہونے پر پریشان حال ہیں۔ چھینی اور چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چرانے اور لوٹنے والے پولیس گرفت سے باہر ہیں۔