اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہو گئے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 26 پوائنٹس پر پیش رفت مکمل کرلی ہے
ذرائع کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 26 پوائنٹس پر پیش رفت مکمل کرلی ہے، فیٹف ایکشن پلان کے تحت 27 پوائنٹس پر عملدرآمد کے لئے کہا گیا تھا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ سیاسی نوعیت کا ہو گا۔ انٹرنیشنل کوآپریشن ریویوگروپ کے ورچوئل اجلاس میں چائنا، یو ایس اے، یوکے، فرانس اور انڈیا شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سےعملدرآمد نکات پررپورٹ تیارکی جائے گی۔۔ رپورٹ فیٹف پلینری اجلاس میں پیش کی جائے گی، فیٹف پلینری میٹنگ 21سے 25 جولائی تک ہوگی۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پاکستان سے متعلق سب گروپ کی رپورٹ پیش کی جائے گی، پاکستان کی جانب سے ایک نکات پر عمل درآمد باقی رہ گیا، اس کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے۔