پرویز مشرف کو واپس بلانے کا فیصلہ درست، شیخ رشید

پرویز مشرف کو واپس بلانے کا فیصلہ درست، شیخ رشید
اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا، نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا۔ نوازشریف کے پاس پرویز مشرف کی واپسی کے فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے اور عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے۔ سابق آرمی چیف پرویز مشرف سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ پرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا، نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کے تمام آرمی چیفوں کے خلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی سیاسی بحران پیدا کیا اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔