کل سے پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ، ذرائع

کل سے پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ، ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطا بق کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے،مٹی کا تیل بھی 7 روپے فی لیٹر سستا ہو گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان آج کرینگے۔ یاد رہے کہ 31 مئی 2023 کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا.انہوں‌نے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 262 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 16 مئی کو 30 روپے کمی گئی تھی اور اس بار بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 253 فی لیٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔