وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ کیلئے 3 کروڑ، اپوزیشن لیڈر کیلئے صرف 20 لاکھ مختص

وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ کیلئے 3 کروڑ، اپوزیشن لیڈر کیلئے صرف 20 لاکھ مختص
کیپشن: 3 crores for the Chief Minister's discretionary fund, only 20 lakhs for the opposition leader

ویب ڈیسک: (دانش منیر) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال میں 6 کروڑ 43 لاکھ روپے صوابدیدی فنڈ کی مد میں مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ وزیراعلی پنجاب کی صوابدیدی گرانٹ کیلئے تین جبکہ صوبائی وزراء کی صوابدیدی گرانٹ کیلئے ایک کروڑ جبکہ اپوزیشن لیڈر کےلیے صرف بیس لاکھ روپے مختص کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال میں 6 کروڑ 43 لاکھ روپے صوابدیدی فنڈ کی مد میں مختص کردیے۔ پبلک نیوز کو موصول سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی صوابدیدی گرانٹ کیلئے تین جبکہ صوبائی وزراء کےلیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کردی گئی۔ 

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی صوابدیدی گرانٹ کیلئے پچاس لاکھ جبکہ ڈپٹی سپیکر کےلیے تیس لاکھ کی گرانٹ رکھی گئی۔ گورنر پنجاب کیلئے صوابدیدی گرانٹ کی مد میں ایک کروڑ بیس لاکھ اوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی صوابدیدی گرانٹ کیلئے بیس لاکھ روپے مختص کیے گیے ہیں۔ 

صوبائی محتسب کی صوابدیدی گرانٹ تین لاکھ روپے ہوگی جبکہ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن سیل کیلئے بھی بیس لاکھ روپے صوابدیدی گرانٹ کیلئے مختص کردیے گئے۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر