سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی طبیعت سنبھل گئی ٗ وہ ایک شادی میں شرکت کیلئے کراچی سے لاہور آئے جہاں پر ان کو دل کا دورہ پڑا تھا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹر توصیف احمد کو دل کا دورہ پڑنے پر گزشتہ روز لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اب خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی حالت سنبھل گئی ہے ٗ ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ میں توصیف احمد کی طبیعت گزشتہ رات تک ناساز تھی مگر اب اطلاعات ہیں کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ واضح رہے کہ 62سالہ توصیف احمد نے پاکستان کی طرف سے 34ٹیسٹ اور 70ون ڈے کھیلے ہیں۔ وہ کراچی سے شادی کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے لاہور بابر محمود کے گھر تشریف لائے تھے جہاں پر انہیں دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔