ویب ڈیسک : اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ پولیس کی وارننگ کے بعد انٹر ٹینر منور فاروقی دہلی سے ممبئی روانہ ہوگئے۔ منور فاروقی کرکٹ لیگ کے لیے ملک کے دارالحکومت دہلی میں تھے۔
تاہم جان کو خطرہ کے بارے میں دہلی پولیس کے ان پٹ کے بعد وہ ممبئی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
یادرہے ہفتہ کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو ایک ان پٹ ملا تھا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ پروگرام کرنے دہلی آئے منور فاروقی کو کچھ لوگ نشانہ بنا سکتے ہیں ۔
کامیڈین منور فاروقی یوٹیوبر ایلوش یادیو کے ساتھ دہلی کے ہوٹل سوریا میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کو مبینہ طور پر ممکنہ خطرے کے بارے میں ہفتے کی رات ایک اشارہ ملا۔
دراصل دہلی پولیس فائرنگ کے ایک معاملے میں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر رہی تھی۔ پھر پوچھ گچھ کے دوران ملزمین نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں انہیں سوریا، جس ہوٹل میں منور ٹھہرا تھا، کی ریکی کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔
اس انٹیلی جنس ان پٹ کے بعد آئی جی آئی انڈور اسٹیڈیم اور ہوٹل میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ منور اس ہوٹل کی پہلی منزل پر ٹھہرے ہوئے تھے اور پولیس نے ان کے کمرے کی بھی جانچ کی۔
دراصل ہفتہ کو منور فاروقی اور ایلوش یادو دہلی کے آئی جی آئی اسٹیڈیم میں دوستانہ میچ کھیلنے گئے تھے۔ منور فاروقی کو خطرہ کا ان پٹ ملنے کے بعد دہلی پولیس آئی جی آئی اسٹیڈیم پہنچی اور میچ کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے سیکورٹی کے مکمل انتظامات دیکھے اور اس کے بعد میچ شروع ہوا۔
اس معاملے پر جنوبی ضلع کے ایک پولیس افسر نے کہا کہ ہمیں صرف اسٹیڈیم میں سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی تھی، جہاں ہریانوی ہنٹرس اور ممبئی ڈسپیٹرز نامی دو ٹیموں کے درمیان میچ ہونا تھا، پولیس اہلکار ابھی تک ہوٹل کے باہر تعینات ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔