ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے کنگ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کی مقبولیت ناصرف بھارت، پاکستان اور ایشیائی ممالک میں ہے بلکہ دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں، یہاں تک کہ امریکی اداکار بھی شاہ رخ کے گرویدہ ہیں, شاہ رخ کے باڈ گارڈ روی سنگھ کی تنخواہ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے شاہ رخ خان کے کُل اثاثوں کے حوالے سے رپورٹ بھی شائع کی تھی جس کے مطابق 2024 میں تمام بالی وڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امیر ترین اداکاروں کی دوڑ میں شاہ رخ سرِ فہرست تھے،ہورون انڈیا رچ لسٹ کی جانب سے کیے گئے انکشاف کے مطابق رواں سال کنگ خان کی کل دولت 7300 کروڑ بھارتی روپے رہی،اب حال ہی میں متعدد بھارتی میڈیا رپورٹس میں شاہ رخ کے باڈ گارڈ روی سنگھ کی تنخواہ سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روی سنگھ کنگ خان کی حفاظت گزشتہ ایک دہائی سے کر رہے ہیں، وہ سالانہ 2.7 کروڑ روپے تنخواہ لیتے ہیں جو انہیں بھارتی سنیما کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا باڈی گارڈ بناتی ہے،حساب لگایا جائے تو روی کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 17 لاکھ روپے بنتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ ایک فلم کا معاوضہ تقریباً 18 ملین سے 30 ملین ڈالر وصول کرتے ہیں، انہوں نے 2023 میں بالی وڈ فلم جوان کے لیے تقریباً 12 ملین ڈالر (بھارتی 100 کروڑ ) وصول کیے۔