میڈیکل انٹری ٹیسٹ: 60 فیصد نمبروں کی شرط ختم کرنے سے متعلق درخواست

میڈیکل انٹری ٹیسٹ: 60 فیصد نمبروں کی شرط ختم کرنے سے متعلق درخواست

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں بی ڈی ایس میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ میں 60 فیصد نمبروں کی شرط ختم کرنےسے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں سینکڑوں طالب علم بھی سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

اس دوران پی ایم سی کے حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ایم سی و دیگر کو 22 مارچ کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے پی ایم سی کی جانب بی ڈی ایس میں داخلے کے لئے جاری رزلٹ بھی طلب کر لیا۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دو دن کی مہلت دے رہے ہیں جواب جمع کرائیں یا اسلام آباد سے کسی کو بلوالیں زیادہ مہلت نہیں دے گے۔ پی ایم سی کا جواب آنے دیں ضرورت پڑی تو آئندہ سماعت حکم امتناعی جاری کریں گے۔

طلباء کے وکیل حیدر وحید ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جن کے نمبر 60 سے کم ہیں انکو خالی سیٹیوں پر داخلہ نہیں دیا جارہا ہے۔ بچوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے، حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔