ویب ڈیسک: آسکر ایوارڈ کے لیے پہلی بار پاکستانی نژاد مسلمان اداکار کو مرکزی کردار کے طور پر بہترین پرفارمنس پر نامزد کر لیا گیا ہے۔ رضوان احمد نے 'ساؤنڈ آف میٹل' میں مرکزی کردار نبھایا ہے۔ جس پر ان کو اس اعزاز کی نامزدگی کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔برطانیہ میں مقیم پاکستان نژاد رز احمد کا کہنا ہے کہ فلم میں کردار ادا کرنے کے لیے شرابیوں کی محفلوں میں جا کر مشاہدہ کیا اور حقیقت کے قریب ہو نبھانے کی کوشش کی۔ ساؤنڈ آف میٹل ایک فلم نہیں بلکہ تجربہ ہے جس نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔خیال رہے کہ رضوان احمد کے والدین ستر کی دہائی میں پاکستان کے شہر کراچی سے برطانیہ منتقل ہوئے۔ یہی نہیں بلکہ برطانوی راج کے دوران ان کے داد جان الہٰ آباد ہائیکورٹ میں پہلے مسلمان چیف جسٹس بنے تھے۔