عمران ہاشمی کے پاکستانی ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

عمران ہاشمی کے پاکستانی ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم
لاہور: (ویب ڈیسک) انسٹاگرام پر عمران ہاشمی کے پاکستانی ہم شکل کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ بالی ووڈ گانے پر لپ سنکنگ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر معروف بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ہم شکل پاکستانی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں ، ویڈیو میں انہیں بالی ووڈ گانے پر لپ سنکنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے پاکستانی ہم شکل نوجوان کا نام مزداک جان ہے جس کا تعلق کے صوبے خیبر پختونخوا سے ہے، عمران ہاشمی کے ہم شکل ہونے کی وجہ سے وہ اس سے پہلے بھی لوگوں کی توجہ سمیٹ چکے ہیں۔ ماضی میں بھارتی اداکار عمران ہاشمی اپنے اس پاکستان ہم شکل کو دیکھ کر حیران ہوئے تھے اور سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ کہ یہ چیٹر کون ہے جس نے میرے خدوخال چرانے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بالی وڈ اور ہالی وڈ شخصیات کے ہم شکل سامنے آچکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔