ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر سکاٹ ہال انتقال کرگئے

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر سکاٹ ہال انتقال کرگئے

کیلی فورنیا: ریز رریمن کے نام سے شہرت پانے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر سکاٹ ہال 63 سال کی عمر میں چل بسے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹ ہال کو سرجری کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم سرجری کے دوران شدید پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کی وجہ سے انہیں تین دل کے دورے پڑے اور وہ صحتیاب نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ اسپتال میں سکاٹ ہال کی طبعیت بگڑنے کے بعد انہیں لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا تاہم حالت میں بہتری نہ آنے کے بعد فیملی نے لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سکاٹ ہال کی موت سے قبل معروف ریسلر کیون نیش نے کہا کہ ’ میں ایک ایسے شخص کو کھونے جا رہا ہوں جس کے ساتھ میں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ ساتھ گزارا ہے۔‘

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔