فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے معاشی دباؤ کی وجہ سے اس سال مزید 10 ہزار ملازمین کی چھانٹیوں کا اعلان کر دیا۔ سربراہ میٹا مارک زکربرگ نے اپنے ملازمین کو ای میل میں کہا ہے کہ میٹا کمپنی اگلے چند مہینوں میں 10 ہزار ملازمتیں ختم کردے گی۔ مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی کٹوتیاں مڈل منیجمنٹ سطح سے کی جائیں گی، زیادہ تر کٹوتیوں کا اعلان اپریل اور مئی میں کیا جائے گا اور کچھ معاملات سال کے آخر تک جاری رہیں گے۔ گزشہ سال نومبر میں بھی میٹا کمپنی نے گیارہ ہزار ملازمین کی کٹوتیوں کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعد دنیا بھر کے معاشی حالات میں تبدیلی سے میٹا کمپنی کو بھی سخت معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔