آئی ایم ایف نے تمام پیشگی شرائط پر عمل درآمد کے باوجود ایک اور شرط عائد کردی

آئی ایم ایف نے تمام پیشگی شرائط پر عمل درآمد کے باوجود ایک اور شرط عائد کردی
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے تمام پیشگی شرائط پر عمل درآمد کے باوجود ایک اور شرط عائد کردی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی کا معاملہ ، پاکستان کو تمام پیشگی شرائط پر عمل درآمد کے باوجود ایک اور شرط عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے دوست ممالک سے 30 جون تک فناسنگ کی تحریری یقین دہانی پر زور دیا ہے، آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریری یقین دہانی سعودی عرب، قطر اور یو ای کی طرف سے فراہم کی جائے۔ تحریری یقین دہانی ان ممالک کے آئی ایم ایف میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر فراہم کریں گے، پاکستان حکومت ان ممالک سے تحریری یقین دہانی حاصل کرنے کے لئے متحرک ہوگئی، وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا دفتر بھی سرگرم ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام جلد تحریری یقین دہانیاں حاصل کرنے کے لئے پر امید ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی طرف سے دی گئی تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد مکمل کر چکا، آخری شرط کمرشل بنکوں سے براہ راست قرض نہ لینے کی تھی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس شرط سے بھی اتفاق کر لیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام ترمیم شدہ ایم ای ایف پی پر بھی مذاکرات مکمل کر چکے ہیں، پاکستان موسم بہار میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے سٹاف لیول معاہدے کی منظوری کا خواہاں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔