ویب ڈیسک : حافظ آباد کے قریب پنڈی بھٹیاں کے علاقہ ٹھٹھہ بہلول پور میں محنت کش کے گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے ۔
رپورٹ کے مطابق بچوں کا والد مزدور ہے اور دیہاڑی پر محنت مزدوری کرتا تھا۔ اور گذشتہ روز بھی گھر نہیں آیا۔
بچے رات سوئے ہوئے تھے کہ خستہ حال چھت اچانک نیچے آگری جس کے ملبے تلے دب کدو 12 سالہ قمر اور 10 سالہ ذیشان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع کرنے پر 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر اہل خانہ کے حوالے کردیا
افسوسنا ک واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کا سماں ہے ۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے بدقسمت والدین کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔