(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے دوری بی ایم سی ہسپتال کے دوران میل نرس ڈاکٹر بن کر بریفنگ دیتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق بی ایم سی ہسپتال میں وزیر اعلی بلوچستان کے دورے کے موقع پر میل برس قاسم نے وزیراعلی میرسرفراز بگٹی کو ماموں بنا دیا۔میل نرس نے اپنا تعارف ڈاکٹر جاوید کے نام سے کر واکر وزیراعلی بلوچستان کوبریفنگ دی۔دو دن بعد پتہ چلا کے موصوف ڈاکٹر نہیں ہے۔
صورتحال واضح ہونے پر محکمہ صحت میں بھگڈر مچ گئی، وزیراعلی بلوچستان کے حکم پرایم ایس نے نرس کے خلاف بروری تھانے میں ایف آئی آر درج کروادی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلی بلوچستان نے بی ایم سی ہسپتال کےاچانک دورےکے موقع پر 20غیر حاضر ڈاکٹرزاور 20 سے زائد غیر حاضر طبی عملے کو معطل کیا تھا۔