چیئرمین پی سی بی کی جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ ہم منصبوں سے ملاقات

چیئرمین پی سی بی کی جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ ہم منصبوں سے ملاقات
کیپشن: Chairman PCB meeting with South Africa, New Zealand Cricket Board counterparts

پبلک نیوز: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چئیرمین لاسن نیڈوو اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین راجر  ٹوسے، سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں اگلے سال فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کوحتمی شکل دی گئی ہے۔ ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ 

ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو  بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ 

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان میں کئی برس بعد  ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کھیلنے پر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل کرلی گئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں ہو گی۔ دنیا کے پہلے 8 کرکٹ کھیلنے والے ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔