3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ

ویساکھی میلہ: 3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Vesakhi Mela: Decision to issue visas to 3,000 Indian Sikh pilgrims

پبلک نیوز: سکھ مذہب کےمعروف تہوار ویساکھی میلے 2024 کیلئے سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہنے کیلئے حکومتی سطح پر انتظامات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ایک اجلاس پردھان پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی اور صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑا کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں بھارت سے تین ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان کا ویزہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری مزارات رانا شاہد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے بہترین مہمان نوازی کی جائے گی۔ طعام، قیام، میڈیکل اور سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

صوبائی وزیراقلیتی امور پنجاب اور پردھان PSGPC  سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق آنے والے تمام مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کی جائے گی تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مہمان پاکستان سے محبتیں لیکر واپس روانہ ہوں اور اس ضمن میں وفاقی اور صوبائی حکومت بھی پھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ 

ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز کے مطابق سکھ یاتری 13اپریل کو واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔ بعد ازاں انہیں اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں حسن ابدال روانہ کیا جائے گا۔ 14اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں خالصہ جنم دن اور ویساکھی میلہ کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی۔ 

یاتری 22اپریل کو 10روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد بھارت واپس چلے جائیں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری متروکہ وقف املک بورڈ فریداقبال، ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز رانا شاہد سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناء اللہ خان،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کرتارپور سیف اللہ کھوکھر، بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی سمیت لاہور اور حسن ابدال کے علاوہ مختلف انتظامی و پولیس افسران کے علاوہ ر یلوے،ایف آئی اے داخلہ و خارجہ،سوئی گیس،ہیلتھ و دیگر مختلف انتظامی امور کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ 

ہیڈ اکنامک افئیرز