ٹی20 ورلڈ کپ 2024: سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے کی منظوری

ٹی20 ورلڈ کپ 2024: سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے کی مںظوری
کیپشن: T20 World Cup 2024: Approval of reserve day for semi-finals and final

ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنلز اور فائنل کے حوالے سے آئی سی سی نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنلز اور فائنل کے لئے ریزرو ڈے کی منظوری دیدی ہے۔ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقررہ دن پر میچ نہ ہونے کی صورت میں میچ کے لیے ریزرو دن ہو گا۔ گروپ اسٹیج میں میچ مکمل ہونے کے لئے دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل ہونا لازمی ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ناک آؤٹ مرحلے میں میچ مکمل ہونے کے لئے دوسری اننگز میں کم از کم 10 اوورز کے کھیل کا ہونا لازمی ہوگا۔ آئی سی سی میٹنگ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2026 کے کوالیفکیشن مرحلے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026  کی میزبانی سری لنکا اور بھارت مشترکہ طور پر کریں گے۔ ورلڈکپ 2026 کے لئے 12 ٹیمیں ڈائریکٹ کوالیفائی کریں گی۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔