لاہور ( پبلک نیوز) شہر کے تمام کورونا ویکسینیشن سنٹر کھل گئے ہیں ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ دو روز بعد آج پھر سے لوگوں کو کورونا ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر، سپورٹس کمپلیکس ایل دی اے آزادی چوک، والٹن ریلوے ڈسپنسری، پی کے ایل آئی اور دیگر دس ویکسینیشن سنٹرز پر انجکشن لگانے کا عمل جاری ہے۔ عوام الناس کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ان سنٹرز جا سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک پانچ لاکھ افراد کو کورونا ویکسینیشن لگائی جا چکی ہے۔ 40 سال سے زائد افراد کو بھی کورونا ویکسینیشن لگائی جا رہی ہے۔