اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ فواد چوہدری کی نظر بندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی ۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا ۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کو فواد چوہدری کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کرنے کا حکم دے دیا۔ فواد چوہدری کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے، فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری عدالت میں پیش ہوئیں۔ دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے دلائل دیے گئے۔ وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی گرفتاری سے روکا تھا،فواد چوہدری کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی درخواست ابھی فکس نہیں ہے۔ وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد عدالت میں تھے اور عدالت نے کہا تھا ان کو کہ فواد چوہدری کو گرفتار نہ کریں، 10 مئی کو فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا اور وہ پورا دن سپریم کورٹ میں موجود رہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔