ہم بدنیتی سے کیا گیا کوئی فیصلہ نہیں مانیں گے،مریم نواز

ہم بدنیتی سے کیا گیا کوئی فیصلہ نہیں مانیں گے،مریم نواز
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جن پرآئین کی حفاظت کی ذمہ داری تھی انہوں نے آئین کو ری رائٹ کیا، ہم بدنیتی سے کیا گیا کوئی فیصلہ نہیں مانیں گے۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدلیہ اورججز کااحترام کرتےہیں، ہم آئین کا احترام کرنے والے لوگ ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ساٹھ ارپ کی کرپشن کا ملزم پیش ہوا تو اس کو کہتے ہیں آپکو مل کر خوشی ہوئی، ان کا کام قانون اور آئین کی تشریح کرناہے، اس ملک کو نظریہ ضرورت نے خراب کیا، منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیاجاتاہےاورمہر یہاں سے لگتی ہے، کیاکبھی کیس ایک آمر کو یہاں سے گھر بھیجاگیا؟، چار مارشل لاء آئے جن کا ٹھپہ یہاں سے لگا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ آج فوج مارشل لاء کیلئے تیار نہیں تو یہاں سے جوڈیشل مارشل لاء لگ گیا، جن پرآئین کی حفاظت کی ذمہ داری تھی انہوں نے آئین کو ری رائٹ کیا، ہم بدنیتی سے کیا گیا کوئی فیصلہ نہیں مانیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو نقصان ہمارا دشمن نہیں کرسکا وہ عمران خان نے کیا، عمران خان کی گرفتاری پر عوام نہیں اس کے ٹرینڈ دہشتگرد نکلے، جب عوام نکلتی ہے تو وہ ماچس اور ہتھیارلے کر نہیں نکلتی، عمران خان نے اپنے لوگوں کو حملوں کا ٹارگٹ دیاہواتھا، جب ان کی ہریساسی چال پٹ گئی تو انہوں نے یہ حربہ استعمال کیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔