ترکیہ میں صدارتی انتخابات کےلیےدوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ ترک الیکشن بورڈ کا کہنا ہے کہ صدر کے انتخاب کےلیے دوبارہ ووٹنگ 28 مئی کو ہوگی۔ ترک الیکشن بورڈ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی صدارتی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا۔لہذا ترکیہ میں صدر کے انتخاب کےلیے دوبارہ ووٹنگ 28 مئی کو ہوگی۔ ترک الیکشن بورڈ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے 35 ہزار ووٹ ابھی گننے باقی ہیں۔ ترک الیکشن بورڈ کے مطابق صدر اردوان نے 49.51 فیصد جبکہ ان کے حریف کمال کلیچدار اوگلو نے 44.88 فیصد ووٹ حاصل کیے۔