دبئی لیکس میں پی ٹی آئی کاکوئی شخص یالیڈرشامل نہیں:سمابیہ طاہر

دبئی لیکس میں پی ٹی آئی کاکوئی شخص یالیڈرشامل نہیں:سمابیہ طاہر
کیپشن: دبئی لیکس میں پی ٹی آئی کاکوئی شخص یالیڈرشامل نہیں:سمابیہ طاہر

ویب ڈیسک: سمابیہ طاہر نے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کو سانحہ 9 مئی میں ملوث کیا گیا،آپکا کام بارڈر کی حفاظت کرنا ہے، ملکی اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا نہیں ہے،اس کرپٹ ٹولے نے ہمارے ملک کے ساتھ غداری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمابیہ طاہر نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام لوگوں کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں منظور ہو گئیں ہیں،اس کرپٹ ٹولے نے ہمارے ملک کے ساتھ غداری کی ہے۔
سمابیہ طاہر نے مزید کہا کہ دبئی لیکس میں پی ٹی آئی کے کسی بھی شخص کو شامل نہیں کیا گیا،ہمارے لوگوں کو سانحہ 9 مئی میں ملوث کیا گیا،آپکا کام بارڈر کی حفاظت کرنا ہے، ملکی اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا نہیں ہے۔

Watch Live Public News