بابر اعظم آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان قرار

بابر اعظم آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان قرار
دبئی: ( پبلک نیوز) قومی ٹیم کے قائد بابر اعظم کو انٹرنینشل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی آفیشل اور سب سے قیمتی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان قرار دیدیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ایونٹ میں شامل چھ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو موسٹ ویلیو ایبل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی موسٹ ویلیوبل کھلاڑی کی فہرست میں شامل نہ ہو سکا۔ ورلڈ کپ فاتح ٹیم آسٹریلیا، رنر اپ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ایونٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر منتخب ہوئے۔ اس میں اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر، لیگ اسپنر ایڈم زمپا اور تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے جوش بٹلر کو بطور وکٹ کیپر، پاکستان کے بابر اعظم بطور کپتان، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور سری لنکا کے وینندو ہسرنگا شامل کو شامل کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/ICC/status/1460169488574390275?s=20 آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کی ٹیم ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا، جوش بٹلر وکٹ کیپر انگلینڈ ، بابر اعظم کپتان پاکستان، چارتھ اسالنکا سری لنکا، ایڈن مارکرم جنوبی افریقہ، معین علی انگلینڈ، وینندو ہسرنگا سری لنکا، ایڈم زمپا آسٹریلیا، جوش ہیزل ووڈ آسٹریلیا، ٹرینٹ بولٹ نیوزی لینڈ، اینریچ نورٹجے جنوبی افریقہ اور 12ویں کھلاڑی میں پاکستانی شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔