برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ برطانیہ نے یہ اقدام 21 اکتوبر کے فیٹف کے فیصلے کے نتیجے میں کیا ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ منی لانڈرنگ، انسداد دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے۔Some good news. The United Kingdom has officially removed Pakistan from its list of ‘High Risk Third Countries’ following our early completion of FATF action plans. ???????? ???? ???????? pic.twitter.com/clcGHy5771
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 14, 2022
اسلام آباد: وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے یہ بتایا کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے لکھا ہے کہ فیٹف کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا ہے۔