عمران خان پر قاتلانہ حملہ: سی سی پی او لاہور جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر

عمران خان پر قاتلانہ حملہ: سی سی پی او لاہور جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے لئے جی آئی ٹی ایک بار پھر دوبارہ تشکیل دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، جی آئی ٹی 6 ممبران پر مشتمل ہوگی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سید خرم علی، آر پی او ڈی جی خان احسان اللہ چوہان اے آئی جی مانیٹرنگ انویسٹیگیشن پنجاب جے آئی ٹی کے رکن ہوں گے، ملک طارق محبوب ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی ڈویژن، نصیب اللہ آر او سی ٹی ڈی بھی ممبر ہوں گے۔ جی آئی ٹی 3 نومبرکو کو وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات کرے گی، جی آئی ٹی اینٹی ٹیرارزم ایکٹ 1997 کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی ایف آئی آر نمبر 691 وزیرآباد سٹی تھانہ کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پہلے کوئی جے آئی ٹی تشکیل ہی نہیں دی گئی تھی، پہلی جے آئی ٹی کا لیٹر لیک ہوا تھا، اصل جے آئی ٹی اب تشکیل دی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔