سوات: نابینا افراد کی مشکلات میں آسانی لانے والا یتیم بچہ

سوات: نابینا افراد کی مشکلات میں آسانی لانے والا یتیم بچہ
پبلک نیوز : سوات کی خوبصورت وادی ملم جبہ سے تعلق رکھنے والا دسویں جماعت کے طالب علم وسیع اللہ نے نابینا افراد کی مشکلات میں آسانی لانے کےلئے جوتا تیارکرلیا۔ سوات کے سیاحتی مقام ملم جبہ کی خوبصورتی اپنی جگہ، اب تو وہاں کے ایک بچے نے ایسے بوٹ تیار کئے ہیں جو نابینا لوگوں کو حادثوں سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری اٹھاتا ہے۔ ان شوز میں ایک ایسا سنسر لگایا گیا ہے جو کسی رکاوٹ کے سامنے آنے سے سائرن کی آواز نکالتا ہے اور یوں اندھے پن کے شکار لوگ اپنا رخ بدل سکتے ہیں ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھوم مچانے والے اس طالب علم نے بوٹ کے علاوہ ٹینک، جوسر، ایکسویٹر اور لائی فائی سسٹم بھی بنایا ہے لیکن لائی فائی سسٹم نے کردیا حیران جو لائٹ کے ذریعے ڈیٹا ٹرانسفر کرنے صلاحیت رکھتا ہے. نابینا افراد کی مشکلات میں آسانی لانے والا یہ یتیم بچہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جو اپنے چار بھائیوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔