لاہور ( پبلک نیوز) حکومت کی عوام پر مہنگائی کے ایک اور بڑے وار کی تیاری۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ مٹی کا تیل بھی ساڑھے آٹھ روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا۔ لیوی اور سیلز ٹیکس کم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔