قومی اسمبلی کے آٹھ اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں انتخابی مہم کا وقت اب ختم ہو گیا ہے ۔ 16 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد، کراچی، اور پشاور سمیت 7حلقوں سے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان امیدوار ہیں۔ ملتان سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے میں زبردست مقابلہ متوقع ہے۔ پنجاب اسمبلی کی 3نشستوں پر بھی زور کا جوڑ پڑے گا۔ شیخوپورہ، چشتیاں اور خانیوال کے صوبائی حلقوں میں بھی پولنگ اتوار کو ہوگی۔