امریکہ پر دوبارہ بہت بڑے حملے کا خطرہ ہے

امریکہ پر دوبارہ بہت بڑے حملے کا خطرہ ہے
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک کالعدم تنظیم جلد امریکہ پر ایک حملہ کرنے والی ہے، افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد اس تنظیم کا خطرہ بڑھ گیا ہے، کالعدم تنظیم کو حملے کی صلاحیت حاصل کرنے کیلئے ایک سے دو سال لگیں گے۔ امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اسکاٹ بیریئر نے سکیورٹی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے بعد اب وہاں پر کیا ہو رہا ہے اس کو دیکھنا اور سمجھنا مشکل ہے، افغانستان میں ایسے عناصر کو مانیٹر کرنے کی امریکی صلاحیت میں واضح کمی آ ئی ہے اور اس طرح سے ان عناصر کو کھل کھیلنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دوبارہ مانیٹرنگ کیلئے نئے راستے تلاش کئے جا رہے ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ کوہن کی طرف سے بھی دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہونے کا اشارہ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند سالوں میں کئی کالعدم تنظیمیں امریکہ پر حملہ کر سکتی ہیں۔

Watch Live Public News