کابل (ویب ڈیسک) طالبان کا افغانستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ، ملک میں کھیلوں کی اجازت دینے کا اعلان، سربراہ محکمہ کھیل کی تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان پر افغان طالبان نے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے کھیلوں پر توجہ دی۔ افغان طالبان کی جانب سے کھیلوں کی اجازت دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ سربراہ محکمہ کھیل نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تیراکی سے لے کر فٹ بال، دوڑ اور گھڑ سواری تک 400 کھیلوں کی اجازت دیں گے۔ ملک بھر سے کھلاڑی ان کھیلوں میں حصہ لے سکیں گے۔ خیال رہے کہ آج افغانستان میں خواتین پر کھیلوں کے راستے بند کیے جانے کے بعد افغان خواتین فٹبال کھلاڑی طورخم بارڈر کے راستے سے پاکستان پہنچیں۔ انخلا کے لیے پاکستان کی جانب سے ویزے جاری کیے گئے تھے۔