سابق پاکستانی ایمپائر اسد رؤف انتقال کرگئے

سابق پاکستانی ایمپائر اسد رؤف انتقال کرگئے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق ایلیٹ ایمپائر اسد رؤف لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی عمر 66 برس تھی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ ایمپائر رہے۔ انہوں نے 139 ون ڈے، 28 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں اور 64 ٹیسٹ میں ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔ اسد رؤف نے 11 ویمن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کر چکے تھے۔ https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1570245740886388736?s=20&t=MDt4VjYGzcm7QZNDwF1xcw اسد رئوف کے اہلخانہ نے مرحوم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث وہ گذشتہ رات خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ گذشتہ روز لاہور کے لنڈا بازار میں اپنی دکان بند کرکے گھر جا رہے تھے کہ اچانک سینے شدید درد محسوس ہوا جو ہارٹ اٹیک تھا۔ یہ ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔ https://twitter.com/iramizraja/status/1570242398944464901?s=20&t=aSWYTuq1fl1EqAeCPBSmKA

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔