دونوں اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تصویریں شیئر کی ہیں، شادی میں کورولش عثمان کے بھی کچھ اداکاروں نے شرکت کی جس میں بالا خاتون (اوزگے توریر) اور شیخ ایدابالی (سیدا یلدیز) سمیت دیگر بھی شامل ہیں. واضح رہے کہ یلدیز جاگری نے کورولش عثمان میں عثمان کی دوسری اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔
عالمی شہرت یافتہ حامل ترک ڈرامہ کورولش عثمان میں مالہون خاتون کا مرکزی کردار ادا کرنے والی دلکش ترک اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ اداکارہ یلدیز کی شادی مشہور ترکش اداکار برک اوکتے سے ہوئی جنہوں نے ڈرامہ سیریل عائشہ گُل میں جان ٹیکن کا کردار نبھایا تھا اور عائشہ گل پاکستانی چینل پر نشر کیا گیا تھا جس نے پاکستان میں خاصی مقبولیت بھی حاصل کی تھی۔ یلدیز جاگری اور برک اوکتے کی منگنی چند ماہ قبل ہوئی تھی جب کہ دونوں کافی عرصے سے ایک دوسرے کے گہرے دوست بھی تھے۔