بے روزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر

بے روزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر
بے روزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے موٹروے پولیس میں خالی آسامیاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ مولانا اسعد محمود کی ہدایت پر آئی جی موٹروے پولیس نے خالی آسامیاں مکمل کرنے کی کیلئے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ موٹروے پولیس میں سکیل 1 تا 5 میں 490 خالی آسامیوں پر درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہماری حکومت اور وزارت کی اولین ترجیح بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ خالی آسامیاں مکمل ہونے سے موٹروے پولیس کے استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کرکے روزگاروں کو بے روزگار کیا۔ موٹروے پولیس کی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی تھی۔ تمام آسامیوں کو میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔