کراچی میں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچے انتقال کر گئے

کراچی میں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچے انتقال کر گئے
شہر قائد میں خاتون کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن بدقسمتی سے کوئی بچہ بھی زندہ نہیں بچ سکا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں خاتون کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن خاتون کے ہاں جو بچے پیدا ہوئے ان میں سے 5 بچے انتقال کرگئے البتہ ان میں سے ایک بچہ مردہ پیدا ہوا تھا، پانچ بچے پیدائش کے ایک روز بعد ہی انتقال کر گئے۔ اسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کا وزن کم ہونے کی وجہ سے سانس میں تکلیف ہورہی تھی۔ان بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے انکیوبیٹرز میں رکھا گیا تھا لیکن کوشش کے باوجود بچے جانبر نہیں ہو سکے۔ خیال رہے کہ پیدا ہونے والے بچوں میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل تھیں۔ بچوں کو جنم دینے والی خاتون کی پہلے بھی ایک اولاد ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔