انٹر بینک میں ڈالر 296 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 296 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
نگراں وفاقی حکومت کے اقدمات کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستاہونے کے بعد 296 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گذشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 297 روپے 96 پیسے کا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 298 روپے برقرار ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 347 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 997 پر آ گیا۔ گذشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 650 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔