حوثیوں کا اسرائیل پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے حملہ،کئی افراد زخمی 

حوثیوں کا اسرائیل پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے حملہ،کئی افراد زخمی 

(ویب ڈیسک )   یمن کے حوثی  ملیشیا نے   اسرائیل پر  بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جو تل ابیب کے قریب ایک مقام پر گرا ، جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   یمن سے آنے والے میزائلوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فعال کیاگیا تھا جس نے یمنی میزائل کو گرانے کے لیے بہت سے راکٹس داغے مگر وہ میزائل گو گرانے میں ناکام رہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  میزائل اسرائیل کی حدود میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی دفاعی نظام کے تحت سائرنز بجنا شروع ہوئے اور حملے کے خوف سے ایک ہی وقت میں لاکھوں اسرائیلی ملک کے مختلف حصوں میں قائم کی گئی محفوظ پناہ گاہوں کی طرف دوڑے جس کے باعث 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

اس حوالے سے حوثیوں کے ترجمان یحییٰ ساری  نے بیان میں  کہا ہے کہ  ہم نے اپنے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے جافا کے علاقے کو نشانہ بنایا اور اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ 

انہوں نے بیان میں کہا کہ  ہمارے فائر کیے گئے ہائپر سونک میزائل نے 2000 کلومیٹر سے زائد کا سفر  صرف 11 منٹ میں طے کیا اور اسرائیل میں اپنے ٹارگٹ تک پہنچا اور اس نے  پہلی مرتبہ 20 لاکھ اسرائیلیوں کو ایک ہی وقت میں محفوظ پناہ گاہوں (شلیلٹرز) میں جانے پر مجبور کیا۔

Watch Live Public News